کراچی( سید محمد عسکری) چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا معاملہ صوبوں کو خود دیکھنا چاہیے جب تک پی ایم ڈی سی جمہوری طرز پر چلتی رہی معاملات ٹھیک رہے جہاں اس کو پہلے غیرجمہوری کیا اور پھر پی ایم ڈی سی ختم کرکے پی ایم سی قائم ہوئی تباہی کا آغاز ہوگیا اور اب یہ صورتحال ہے کہ داخلہ ٹیسٹ مذاق بن گیا ہے ہر طرف احتجاج ہی احتجاج چل رہا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جب تک پی ایم سی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل نہیں کیا جاتا اور پی ایم ڈی سی کو بحال کرکے جمہوریت بحال نہیں کی جاتی اس وقت تک مسائل جنم لیتے رہیں گے۔میڈیکل کالجوں میں داخلے اورٹیسٹ خالصتا صوبائی معاملہ ہے، ایچ ای سی اور اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے مسئلے کو حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی پی ایم ڈی سی کا مسودہ تیار کرکے وزیر صحت کے پاس بھیجا ہوا ہے اگر یہ منظور ہوجائے تو داخلوں اور ٹیسٹ کا مسئلہ ہی نہ ہو۔
250 thoughts on “میڈیکل میں داخلوں کا معاملہ صوبوں کو خود دیکھنا چاہئے، ڈاکٹر عاصم”
Comments are closed.