کراچی(سید محمد عسکری) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے پی ایم ڈی سی تباہ کیا اب ایچ ای سی کو تباہ کیا جارہا ہے جو نہایت افسوسناک اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ مذاق ہے۔ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک قومی ادارہ ہے، اس ادارے کے اندر آرڈیننس کے ذریعے کوئی تبدیلی لانے سے قبل معاملے کو سی سی آئی میں لانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کے ساتھ صوبوں کی بڑی مشکل سے ورکنگ ریلشن بنی تھی جو اب ختم ہوجائے گی ، آرڈیننس میں چیئرمین کی مدت کو کم کردیا گیا ہے 2؍ سال کی مدت نامناسب ہے اس میں کوئی پالیسی نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایچ ای سی کی گرانٹ پالیسی کو بہت مشکل سے ریشنلائز کیا ہے اور جو گرانٹ یا پیسے ملتے ہیں وہ سفارش کی بنیاد پر نہیں ملنے چاہئیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیم کے معاملات میں صبر و تحمل سے کام لے اور ریگولیٹر کو اس طرح نہ ہٹائے۔۔
256 thoughts on “کو تباہ کیا جارہا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین HEC کے بعد PMDC”
Comments are closed.