کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ جن معاشروں میں تحقیق کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی وہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں،میں یقین رکھتا ہوں کہ اس طرح کی عالمی کانفرنس کے ذریعے طلبہ، اساتذہ، تحقیق کاروں اور انجینئرنگ سیکٹر کو ایسا پلیٹ فارم میسر ہوگا جوکہ علمی اور تدریسی معاملات کی ترقی و ترویج کا ضامن ہوگا، اِن خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ این ای ڈی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا. جامعہ این ای ڈی کے سو برس مکمل ہونے پراین ای ڈی یونی ورسٹی، ایچ ای سی سندھ اور سرسید یونی ورسٹی کے اشتراک سے شعبہ انوارمنٹ اور مٹیریل کے تحت پہلی دو روزہ بین الاقوامی فزیکل اور آن لائن کانفرنس مرکزی آڈیٹوریم میں ہوئی، جس سے چیئرمین ایچ ای سی سندھ ڈاکٹرعاصم حسین، وائس چانسلراین ای ڈی پروفیسرڈاکٹر سروش حشمت لودھی،وائس چانسلر سرسید یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، سمیت ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے خطاب کیا۔کانفرنس کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے چیئرمین میٹلرجیکل انجینئرنگ ڈاکٹر علی داد چانڈیو کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے میدان کے تقاضوں کو جلد پورا کرنے کے لیے مختلف کانفرنسوں اور تربیتی نشستوں کی اشد ضرورت ہے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کنوینر اورڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ پروسس انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کا کہنا تھا کہ سائنسی ایجادات اور تحقیق،انسانی زندگی کی بہتری کے لیے لازم و ملزوم ہے کہ قوموں کے عروج و زوال کو ماپننے کا معیار بھی تحقیق اور اس کا اطلاق ہی ہے۔
328 thoughts on “تحقیق کی حوصلہ افزائی نہ کرنے والی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، ڈاکٹر عاصم”
Comments are closed.